بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے مسلسل دوسری مرتبہ شرح سود کو برقرار رکھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری کمیٹی نے 3-6 کے تناسب سے فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مانیٹری کمیٹی کے 3 ارکان نے شرح سود کو 5.5 فیصد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لئے برطانیہ میں پہلے ہی شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دسمبر2021 کے بعد شرح سود میں مسلسل 14 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی موجودہ سالانہ شرح 6.7 فیصد ہے، بینک کا ہدف اسے 2 فیصد پر لانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں برس کے اختتام تک مہنگائی کی شرح کو 5 فیصد پر لانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں اضافہ نہ ہونے پر مارگیج لینے والوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔