ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل 12 مہینے کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اکتوبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 43 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالر تھا۔
اسی طرح ستمبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالر تھا۔
اپٹما کے مطابق جنوری تا اکتوبر 2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 فیصد گرگئیں۔
جنوری تا اکتوبر 2023 ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15 ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔