اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ سے زائد کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر12.57ارب ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 7.50 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکس کے پاس 5.06 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔