ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس وین ایلیٹ فورس کی نفری کو ٹکواڑہ چیک پوسٹ لے کر جا رہی تھی، کہ دھماکا ہوگیا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور اہل کاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان و دیگر شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔