پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا، مزید 19 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا، آج پھر مزید 19 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 17 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 754 تک پہنچ چکی ہے۔

آج منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368، 369 اور سکھر کی پی کے 536، 537 شامل ہیں۔

دمام سے کراچی کی پی کے 242، اسلام آباد سے سکھر کی پی کے 631، 632 بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325، 326 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

اسی طرح دبئی کی پی کے 233 اور شارجہ کی پی کے 181 منسوخ ہو گئی ہے، دبئی سے ملتان کی پی کے 222، سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209 اور پی کے 210، لاہور سے شارجہ کی پی کے 185 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسقط، تربت اور گوادرکی 4 پروازیں پی کے 197 اور پی کے 198 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔