ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا تھا

امریکی ڈالر کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جمعے کے بروز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی تھی۔