ٹیکسٹائیل بر آمدات میں مسلسل کمی کے بعد ماہ اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق سال 2023 کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کے بعد 10ویں ماہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔
سال 2022 اکتوبر میں 1 ارب 36 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات تھیں جبکہ اکتوبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 43 کروڑ ڈالر کی رہیں۔ سال 2022 میں جنوری تا اکتوبر 15 ارب 88 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔