پاکستانی برآمدات 600 ملین ڈالر ماہانہ تک بڑھنے کی امید ہے، چئیرمین ایپٹما

چئیرمین ایپٹما کامران ارشد نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ایکسپورٹ 5 فیصد بڑھی ہیں جوخوش آئند ہے، ایکسپورٹ 600 ملین ڈالر ماہانہ تک بڑھنے کی امید ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین ایپٹما کامران ارشد کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹر ریفارمز پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اب صوبوں میں گیس کے یکساں نرخ ہو گئے ہیں، صرف ساؤتھ اور نارتھ زون کے 2 ٹریف ہوں گے۔

کامران ارشد نے کہا کہ اکتوبر میں ایکسپورٹ 5 فیصد بڑھی ہیں جوخوش آئند ہے، ایکسپورٹ 600 ملین ڈالر ماہانہ تک بڑھنے کی امید ہے، نوٹیفکیشن کے بعد ایکسپورٹ میں اضافہ ہو جائے گا۔

چئیرمین ایپٹما کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کے گیس ٹیرف میں بہت کم فرق رہ گیا ہے، پہلے پنجاب کی انڈسٹری سندھ سے مقابلہ نہیں کر پا رہی تھی، دونوں گیس کمپنیوں کا سرکولر ڈیبٹ تین کھرب تک پہنچ چکا تھا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین ایپثما رحیم ناصر کا کہنا تھا کہ دس سال سے گیس کی قیمتوں کا مسئلہ حل نہیں رہا رہا تھا، ٹیرف کی وجہ سے سرکولر ڈیبٹ بڑھ گیا تھا، حکومت نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر ٹیرف کا مسلہ حل کیا ہے، ہمیں بجلی کے نرخوں بارے بھی فیصلہ کرنا چاہئے۔

رحیم ناصر نے کہا کہ حکومت کی پیداواری لاگت بیس ایکس روپے یونٹ سے زیادہ نہیں، :مگر ہم سے ڈبل چارج کئے جاتے ہیں، صنعت پر بجلی کی کراس سبسڈی بھی ختم ہونی چاہئے، دس ساڑھے دس روپے ہونٹ ہم پر کراس سبسڈی ہے۔