بیرون ملک ویزے کیلئے درخواست دینے والے غیر ملکیوں کو گرفتاری سے استثنیٰ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے

پاکستان سے بیرون ملک ویزے کے لئے درخواست دینے والے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رعایت دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے مطابق بعض غیر قانونی غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دی ہے گرفتار نہ کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے جب کہ بعض غیر قانونی مقیم افراد نے دیگر ممالک کو ویزے کے حصول کے لیے سفارت خانوں میں درخواستیں دی ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ ان کے درخواستیں ابھی پراسیس میں ہونے کی وجہ سے ان کو گرفتاری میں استثنیٰ ہے اور وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔