خصوصی سرمایہ کاری کے لئِے امارات میں روڈ شو کا آغاز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا روڈ شو برائے انویسٹمنٹ کا انعقاد 5 تا 7 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں روڈ شو برائے انویسٹمنٹ منعقد کریگی۔

روڈ شو میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے SIFC کی کاوشوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی  جس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

روڈ شو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاروں سے گفتگو کرینگے ، پاکستان میں موجود گرانقدر وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔

روڈ شو میں معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائیگا جبکہ روڈ شو میں SIFC سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی فضا کو آسان بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔