صرف 5 گھنٹے کام، ماہانہ تقریباً سوا لاکھ روپے کمائی، سردیوں کا زبردست کاروبار

ملک چاہے کوئی سا بھی ہو، وہاں موسم کے مطابق مختلف اشیاء کی مانگ ہوتی ہے۔ اب چونکہ پاکستان میں سردی کی آمد آمد پہے تو اونی کپڑوں، ہیٹر، گیزر اور دیگر اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اگر موقع سے فائدہ اٹھایا جائے موسم کے مطابق کاروبار کرکے اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا بزنس آئیڈیا بتانے جارہے ہیں جس میں آپ سردیوں کے دنوں میں صرف 4 سے 5 گھنٹے کام کرکے باآسانی چار سے پانچ ہزار روپے کما سکتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ملازمت پیشہ افراد بھی اپنا وقت بچا کر یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔

سرد موسم میں سویٹر، جیکٹ اور ہیٹر کے علاوہ کچھ غذائیں بھی جسم کو راحت فراہم کرتی ہیں۔

ایسے میں سردیوں میں سوپ بنانے کا کاروبار خوب چلتا ہے۔ لوگ سردیوں میں سوپ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ کو کھانا پکانے کا شوق ہے تو آپ سوپ بیچ کر اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے شہر کی کسی بھی گلی یا کونے پر سوپ شاپ یا ٹھیلا لگا سکتے ہیں۔

اس کاروبار کے لیے دن بھر کام کرنے کی بھی ضرورت نہیں، شام کو صرف 4 سے 5 گھنٹے کام کر کے بھی اچھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے، اس لیے کام کرنے والے لوگ بھی یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔

آپ کو سوپ میں بہت سی قسمیں مل سکتی ہیں جن میں ٹومیٹو(ٹماٹر) سوپ، سویٹ کارن سوپ اور چکن سوپ شامل ہیں۔

عام طور پر سوپ کے ایک پیالے کی قیمت کم سے کم بھی 120 روپے تک ہوتی ہے۔ اگر آپ روزانہ شام کو 50 پیالے بیچیں تو آسانی سے 6 ہزار روپے کما سکتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ 4 ہزار روپے بھی کماتے ہیں، تو آپ کی مہینے کی کمائی ایک لاکھ 24 ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

ایسے میں نومبر، دسمبر، جنوری اور فروری میں کام کرکے آسانی سے 4 سے 5 لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔

ایک چھوٹا سوپ کا ٹھیلا شروع کرنے پر 15 سے 20 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ تاہم اپنے سوپ کو شہرت دینے کیلئے بجٹ میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔