پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، سٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔