کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جمعے کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 89 پیسے کا اضافہ ہوا تھا

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 44 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر 284.75 روپے کا ہوگیا ہے۔

جمعے کے روز امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284.31 روپے پر بند ہوا تھا۔