اسٹیٹ بینک نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، یوم اقبال پر مرکزی بینک کی تمام شاخوں سمیت دیگر بینک بھی بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں مرکزی بینک کی تمام برانچز اور نجی بینک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پاکستان بھر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کو یومِ اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔