ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی ڈی ایس پی اصغر علی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی

ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر حملے سے ڈیوٹی پرمامور دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے میں درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر نامعلوم ملزمان کے حملے کے دوران وہاں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

زخمیوں اور میتوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔