انٹر بینک: ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا