انتخابات میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے: سیکرٹری ایجوکیشن

محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا کے سیکریٹری معتصم باللّٰہ شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے۔

معتصم باللّٰہ شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جتنے بھی اہلکار مانگے ان کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے جس اہلکار نے ڈیوٹی نہ کی اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سیکریٹری تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔