سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے 24 بلاکس کی نشاندہی کرلی گئی

 اسلام آ باد: نگران وزیر توانائی محمد علی  نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے 24 بلاکس کی نشاندہی کرلی گئی۔ 

اسلام آباد میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اینڈ آئل شو سے خطاب میں نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ نومبر میں ان بلاکس کی بڈنگ کر دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ٹائٹ گیس پالیسی حتمی مراحل میں ہے، تیل و گیس میں زیادہ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

 محمد علی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی تحفظ پر کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے۔

 وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ملک میں توانائی کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 متبادل توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے بھی کام جاری ہے۔