انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 11 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھ کر ایک بار پھر 54 ہزار16 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا ہے جوکہ گزشتہ روز 53 ہزار 735 پر بند ہوا تھا۔