آئی ایم ایف سے ٹیکس معاملات پر مذاکرات

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے ساتھ ٹیکس پالیسی، ادارہ جاتی اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر، وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آج 3 میٹنگز ہوں گی۔

ان میٹنگز میں ایف بی آر، بینکوں، نادرا کے درمیان صارفین ڈیٹا شیئرنگ اور ریونیو اقدامات پر بریفنگ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں سے صارفین کی ڈیٹا شیئرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائے گی، بینکوں سے صارفین کی معلومات کے مطابق ٹیکس پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی بینکوں سے صارفین کی معلومات کی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے تعاون سے ایف بی آر میں اصلاحاتی پروگرام پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر آئی ایم ایف کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔