خناق سے ایک ہی اسکول کے3 بچے چل بسے، مزید 8 متاثر اسکول میں تمام بچوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کا آغاز

چارسدہ میں خناق سے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم تین بچے دم توڑ گئےجبکہ مزید 8 بچے بیماری سے متاثر ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ اسکول پہنچ گئیں۔

چارسدہ کے علاقہ شابڑہ میں خناق نے 3 طلبا کی جان لے لی جبکہ مزید 8 بچے بھی متاثر ہو چکے ہیں۔

ڈی ایچ او فرہاد خان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کے 3 بچے جان لیوا مرض خناق سے دم توڑ گئےہیں۔ جس پر فورا ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی اسکول پہنچیں۔

اسکول میں تمام بچوں کے aسکریننگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او فرہاد خان کے مطابق ضلع بھر کے تمام اسکولوں کی سکریننگ اور ویکسینشن کی جائے گی اور جن اسکولوں میں متاثرہ بچے پائے گئے، انہیں عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔