9 لاکھ روپے مالیت کا سرکاری بیڈ واپس ہسپتال پہنچا دیا گیا بیڈ ڈپٹی کمشنر سوات نے والدہ کی بیماری کیلئے گھر منتقل کیا تھا

سوات کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی مبینہ طور پر سرکاری اسپتال کا بیڈ اپنی بیمار والدہ کیلئے گھر لے گئے ہیں، اور ہسپتال میں بیڈ نہ ہونے کے باعث غریب مریض رل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری بیڈ سیدو شریف ہسپتال میں رکھا گیا تھا جس کی قیمت 9 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

 خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی یو بیڈ واپس سیدوشریف اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

بیڈ ڈپٹی کمشنر سوات نے والدہ کی بیماری کیلئے گھر منتقل کیا تھا۔

ڈی سی سوات کی تردید

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا کہ میں نے کوئی بیڈ گھر منتقل نہیں کیا۔

ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ مجھے سرکاری بیڈ کی ضرورت نہیں، اور اگر کسی کی والدہ بیمار ہے تو بیڈ منتقل کرنا کوئی بری بات نہیں۔