حکومتِ پاکستان نے 252 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز نیلامی میں فروخت کیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پی آئی بیز کی نیلامی میں 3، 5 اور 10 سال کے پیپر فروخت کیے گئے ہیں۔
حکومت نے 3 سال کے 139 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز فروخت کیے ہیں، 3 سال کے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 180 بیسز پوائنٹس سے کم ہو کر 17.39 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نیلامی میں 46 ارب روپے مالیت کے 5 سال کے پی آئی بیز فروخت کیے گئے، 5 سال والے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 100 بیسز پوائنٹس سے کم ہو کر 15.95 فیصد رہی۔
حکومت نے 10 سال کے 66 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بھی فروخت کیے ہیں، 10 سال والے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کمی سے 15.1 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15، 20 اور 30 سال والے بانڈ کی خریداری کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔