خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پشاور، خیبر، نوشہرہ، مردان، چارسدہ صوابی، سوات اور مالاکنڈ سمیت متعدد اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔
صوبے کے مختلف شہروں میں آسمان پر چھائے کالے بادل برسات کا سبب بن رہے ہیں بالائی چترال میں برف باری جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔