روپے کے مقابلے ڈالر کا بھاؤ سستا ہوگیا گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 286 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

جمعے کے روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 40 پیسے سستا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 51 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 939 پوائنٹس کے ہوشربا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔