نگراں وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے : دل کے عارضے میں مبتلا تھے : 2 روز قبل حالت غیر ہوئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

خیبرپختونخوا کے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو گزشتہ طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے تاہم انہیں ابھی وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

نجی اسپتال کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ ان کا نماز جنازہ گورنر ہاؤس کے پی میں ادا کی اجئے گی۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم خان کی دو روز قبل حالت غیر ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کے اہل خانہ اور وزیراعلیٰ سیکٹریٹ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اعظ خان نے نگراں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت خرابی کے باعث اس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اعظم خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں پشاور کے نامور نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جان بر نہ رہے سکے، مختلف ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا تعلق چارسدہ سے جنہوں نے 21 جنوری 2023 کو بطور نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا جب کہ وہ اس سے قبل صوبے کے چیف سیکرٹری، نگراں وفاقی وزیر سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔