پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا مختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ خیبر سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 605 غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
ایک بیان میں افغان کمشنریٹ نے کہا ہے کہ ہولڈنگ سینٹر میں نادرا کے عملے نے طورخم کے راستے سے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد غیر ملکی واپس جا چکے ہیں۔