نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چارسدہ آمد،اعظم خان کےاہلخانہ سےتعزیت کی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چارسدہ آمد، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان کی نمازجنازہ  میں شرکت کی ۔

 وزیراعلی محسن نقوی نے  مرحوم اعظم خان کے اہل خانہ اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی  سے ملاقات کی اور  اعظم خان کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ اعظم خان مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ عوامی فلاح وبہبود کے لئے اعظم خان مرحوم کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔