خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ میں 10 وزراء شامل

صوبہ خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ میں 10 وزراء شامل ہیں۔

گورنر کے پی کے غلام علی نے نگراں کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے۔

نئی نگراں کابینہ میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر، آصف رفیق، نجیب اللّٰہ، سید عامر عبداللّٰہ، فیروز جمال، احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔