نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔