ماڑی پٹرولیم کےغازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

تیل وگیس کےشعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ماڑی پٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔

غازیج ٹو سے سوئی ناردرن کو یومیہ آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غازیج 2 سے سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے۔

حکام کے مطابق نئی گیس کی فراہمی سے توانائی کی طلب کو پوراکرنے میں مددملے گی،نئی گیس شامل ہونے سے موسم سرمامیں گیس کی طلب ورسد کا فرق کم ہوگا۔


حکام ماڑی پٹرولیم کے مطابق نئی گیس سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔