انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 52 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 55 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 289 روپیکا ہے۔