ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل، پولیس

ٹانک کے علاقے تھانہ صدر کے حدود وزیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے آج نیوز کو بتایا کہ تھانہ صدر کی حدود وزیر آباد میں شریف الدین نامی پولیس اہلکار اپنے گھر آدم آباد سے ٹانک شہر کی طرف آرہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

افتخار شاہ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔