خیبر میڈیکل یونیورسٹی ( کےایم یو ) کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمشن ٹسٹ(ایم ڈی کیٹ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد بیک وقت صوبے کے سات شہروں پشاور،مردان،ایبٹ آباد،سوات، چکدرہ، کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 26نومبرکو منعقد ہو گا جن میں پشاورکے چارسنٹرز اسلامیہ کالجیٹ گراونڈ پشاور، ہاسٹل نمبر 2گراونڈ پشاور یونیورسٹی، پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ گراونڈ پشاور یونیورسٹی پبلک سکول بلمقابل پشاور یونیورسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،کے ایم یو آئی ایم ایس کوہاٹ، گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ اباد، یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ اور یونیورسٹی آف سوات چارباغ شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پی ایم ڈی سی کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ہر امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ کےا یم یو کی افیشل ویب سائٹ میں اپنا مکمل نام اور قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ یا بی فارم نمبر داخل کرکے مورخہ 17نومبر سےاپنا ایڈمٹ کارڈ رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ لےسکتے ہیں۔
امید وار کی سہولت کی لئے ٹریفک پلان افیشل ویب سائٹ (www.cas.kmu.edu.pk) شئیر کی گئی ہے پر عمل درامد یقینی بنائے۔ امتحانی مرکز میں تمام امیدواروں کو بال پوائنٹ، کلپ بورڈ اور فوڈ پیکٹ جوس بسکٹ ،نیپکن اور درکار اشیاءفراہم کی جائے گی اور امیدواروں کو خالی ہاتھ اور جیبوں کے امتحانی مرکز جانے کی اجازت ہوگی ۔
امیدوارسیل فون، اسمارٹ ڈیجیٹل گھڑیاں، کیمرے، ہیڈ فون، بلوٹوتھ، قلم، پنسل، کلپ بورڈ، ربڑ، شارپنر، کیلکولیٹر، کتابیں یا نوٹ، بیگ، پرس، پاؤچ، دھاتی قلم، کریڈٹ کارڈ، بینک اے ٹی ایم کارڈ کو امتحانی مرکز میں لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اگر کسی کے پاس امتحانی مرکزکے اندرموبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس برآمد ہوا یا امتحان کے دوران استعمال ہونے والا کوئی اور غیر قانونی آلہ برآمد ہوا تو اسے امتحانی مرکز میں تعینات پولیس ٹیم کے حوالے کیا جائے گا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ مجاز عدالت جیسا مناسب سمجھے اسے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دے سکتی ہے۔
برآمد شدہ ڈیوائس کوضبط کر لیا جائے گا، اس کا پیپر منسوخ کیا جائگا ۔ اور آئندہ کے لئےامیدوار کے ایم یو کے زیرانتظام کسی بھی امتحان میں شرکت کرنے پردو سال کے لئے پابندی ہوگی اوروہ نااہل تصور ہوگا۔
امیدواران کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل یعنی 7:30بجے صبح امتحانی مراکز پہنچ جائیں امتحانی مرکز کے داخلی دروازے صبح 09.30 بجے تک بند کر دیے جائیں گے اور امتحانی مراکز کو صبح 10 بجے سیل کر دیا جائے گا اس کے بعد کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ صبح ٹھیک 10:00 بجے شروع ہوگا اور 01:30 بجے ختم ہوگا۔ امید وار کے پاس اصل دستاویزات شناختی کارڈ، پاسپورٹ، فارم ب موجود ہونا چاہئے نیزفوٹو کاپیاں قابل قبول نہیں ہونگے۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایڈمٹ کارڈ/رول نمبر سلپ کا پرنٹ آؤٹ جس پر حالیہ رنگین تصویر چسپاں کی گئی ہو قابل قبول ہوگی۔ اگر کوئی امیدواراصل دستاویزات شناختی کارڈ، پاسپورٹ، فارم بی اور اپنا ایڈمٹ کارڈ لانے میں ناکام رہتا ہو تو اس کو ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ کوئی اور دستاویز ٹیسٹ میں شرکت کے لئے قابل قبول نہیں ہوگی۔
امتحانی مرکز میں داخلے سے پہلے امیدواروں کی جسمانی تلاشی لی جائے گی۔ والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے کے اندر اور اس کے آس پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کی طرف سے لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مرکز کے باہر ان کے قیام کا کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ وہ اپنے بچوں کو اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر چھوڑ دیں اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد انہیںلے جانے کا انتظام خود کرے۔
امیدواروں کی کسی بھی اشیاء کو رکھنے کے لیے مراکز پر کوئی انتظام نہیں ہوگا۔ اگر کسی امیدوار کے پاس مذکورہ بالا ممنوعہ اشیاء خصوصاً موبائل فون سنٹر کے اندر پایا جائےتو اسے غیر قانونی ذرائع کا استعمال سمجھا جائے گا اور امیدوار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ دوسرے امتحانی مراکز کے کسی امیدوار کو کسی دوسرے امتحانیمرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام امیدواروں کو صرف ان کے ایڈمٹ کارڈ پر مذکور مرکز میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی۔ نیز کسی بھی قیمت پر مرکز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔ امتحان کے دوران انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات اواعلانات کو غور سے سنیں اور ڈیوٹی اسٹاف سے سوالات کے بارے کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔