والد کے انتقال پر عمر ایوب نے روپوشی ختم کردی، گوہر ایوب کی نماز جناہ آج سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان جا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے پر انتقال ہوا

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب خان نے والد کے انتقال پر اپنی روپوشی ختم کردی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے پر وفات پا گئے۔

ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد تھے۔

انتقال کے بعد گوہرایوب خان کی میت ریحانہ گاؤں پہنچادی گئی، مرحوم کی نمازجنازہ آج دن 3 بجے ادا کی جائے گی۔

گوہر ایوب کے بیٹے عمر ایوب بھی ریحانہ گاؤں پہنچ گئے ہیں، وہ 6 ماہ سے روپوش تھے۔

سانحہ 9 مئی کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان پر متعدد کیسسز بنے جب کہ عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔