بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے بطور نگران صوبائی وزیر خیبر پختونخوا حلف اٹھالیا ۔
گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کی تقریب حلف برداری ہوئی،نگران صوبائی کابینہ کے 10ویں رکن بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا،
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے ان کے عہدے کا حلف لیا،نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، تقریب میں نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں سابق نگران وزیراعلٰی محمداعظم خان مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی۔