ڈیسک:ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پر بنگلہ دیشی شائقین نے بھی پاکستانیوں کی طرح بھرپورجشن منایا۔
بنگلا دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبا کی جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
بنگلا دیش کے طلباء نے بھارت کی ہار پر جس انداز میں جشن منایا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر چند افراد کو تو اپنا ہمنوا بنا سکتا ہے لیکن بنگلادیشی عوام کے دل میں اُس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خون تو پاکستانی ہے ناں‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی متعصبانہ غلطیاں پوری دنیا میں بھارت کے لیے شدید نفرت کا باعث بن رہی ہیں۔