شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

نوشہرہ سے سابق نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی ایک اور مضبوط وکٹ گرگئی، ضلع نوشہرہ سے سابق نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک نے اے این پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

شاہد خٹک نے 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی کو واپس کردیے۔

سابق نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ پارٹی سے اختلاف کی بنیاد پر مستعفی ہوا ہوں، اے این پی میں 14 سال دمت کی لیکن ان کو میری خدمت راس نہیں آئی۔

شاہد خٹک نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کے مقابلے میں ہر انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، پارٹی کے دونوں صوبائی ٹکٹس شکریہ کے ساتھ واپس کر دیے ہیں، حلقے کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور سے پہلے ہی 2 مظبوط امیدوار جے یو آئی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر گئے ہیں۔