ممتاز سیاسی شخصیت سابق سینیٹر وقار احمد خان بھی پاکستان مسلم لیگ نواز کو پیارے ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، ممتاز سیاسی شخصیت سابق سینیٹر وقار احمد خان نے مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، وقار احمد خان بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ(نواز) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، وقار احمد خان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں