پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ شوکت یوسفزئی کے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے باچا خان ایئرپورٹ پر روک دیا گیا،عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہا تھا،بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کے بعد کیوں روکا گیا؟
پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیاگیا، میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے۔