اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23.3 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر تک 12.3 ارب ڈالر رہے۔
اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.2 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.1 ارب ڈالر رہے۔