اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں 336 پوائنٹس بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

100 انڈیکس 336 پوائٹس اضافے سے 59 ہزار 236 پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ روز 58 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 701 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 899 کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا۔

سابق ڈائریکٹر پی ایس ایکس امین یوسف کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق مثبت خبروں کے ایکس چینج پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، مارکیٹ میں کریکشن آئی بھی تو معمولی ہوگی۔