ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 15ہزار 700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا مارکیٹ میں ایک لاکھ84 ہزار 928 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 1993 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے۔