پی آئی اے، پنجاب یورنیورسٹی سمیت دیگر سرکاری ادارے لیسکو کے نادہندہ نکلے

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری ادارے بھی لیسکو کے نادہندہ نکلے۔

لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی گئی جس میں قومی ائیر لائنز پی آئی اے، پنجاب یونیورسٹی، میو اسپتال بھی شامل ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پی آئی اے لاہور آفس 23 کروڑ روپے سے زائد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور 17 کروڑ روپے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 15 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

لیسکو ترجمان نے کہا کہ ایکسیئن واسا سوریج پمپنگ سٹیشن کھوکھر روڈ شاد باغ 13کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے جب کہ ایم ایس سروسز اسپتال 13 کروڑ اور میو اسپتال آئی وارڈ کے ذمہ 7 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن مین بازار نوری بلڈنگ 7 کروڑ روپے اور پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس بھی لیسکو کا 6 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

لیسکو چیف شاہد حیدر نے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔