اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ پاکستان کا خاتمہ ہوگا، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ پاکستان کا خاتمہ ہوگا۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وفاق کو صوبوں کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

اس موقع پر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ کارکن الیکشن میں انسانوں اور جنات کے مقابلے کے لیے تیار رہیں۔