کراچی:یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا)کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، یورپی سیفٹی ایجنسی کل سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایئرلائن کے اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
یورپی سیفٹی ایجنسی کی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم ائیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا جائزہ لے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے سیفٹی ایجنسی کے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے، سی اے اے کی یورپی سیفٹی ایجنسی کے جائزہ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
حکام کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے کامیاب جائزہ کے بعد پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔