پیپلزپارٹی پنجاب، خیبرپختونخوا کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب : سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے مذاکرات کی حکمت عملی طے کی جائے گی

پیپلز پارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کریں گے، اجلاس میں قمرزمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی اور ساجد طوری شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے مذاکرات کی حکمت عملی طے کی جائے گی، پیپلزپارٹی کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔