پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیا ، سردیوں میں ایندھن کی کمی ختم ہونے کا امکان

واشنگٹن : پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیا، جو موسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری کیلئے ایل این جی کارگو خرید لیا، پاکستانی کمپنی ایل این جی لمیٹڈ نے اومان کی او کیو ٹریڈنگ سے کارگو خریدا ہے۔

بلومبرگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوےسینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا، پاکستان نےآٹھ کارگوز طویل مدتی معاہدوں کے تحت دس ڈالر پچیس سینٹ سے دس ڈالر ستتر سینٹ کا معاہدہ کیا تھا۔

امریکی اخبار نے بتایا کہ ایل این جی کارگوموسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا، کریڈٹ رسک کی وجہ سے اسپاٹ ریٹ سے مہنگی ایل این جی خریدی ہے۔

روس یوکرین تنازع کے سبب پاکستان کو اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔