ڈیرہ ' گھریلو تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔

 قتل کی لرزہ خیز واردات ڈی آئی خان کے علاقے رحمانی خیل میں پیش آئی، شوہر نے نامعلوم وجوہات پر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے بھائیوں نے طیش میں آکر بہنوئی کے والد، والدہ اور بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دو خاندانوں میں تنازع تھا گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔