چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا کی خودکشی کرنے پر ان کے والد کا بیان سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بلال پاشا کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے مجھ سےکبھی نہیں کہا کہ اسے کوئی پریشانی یا ٹینشن ہے۔
ہم غریب لوگ ہیں، میرا بیٹا کوئی نوابوں کا بیٹا نہیں تھا، میرے بیٹے کی صلاحیت، اخلاق اور پیار مجھے بہت یاد آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلال مجھے ایسے سمجھاتا تھا جیسے کوئی باپ بیٹےکو تسلی دیتا ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعےکا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا.
واقعہ خودکشی کا ہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلال پاشا نے سر پر گولی مار کر خودکشی کی۔
انہوں نے بتایا کہ بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔